بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تربت میں قتل ہونے والے حیات بلوچ کے قتل کے خلاف خضدار کے علاقے زہری میں ایک ریلی نکالی گئی
ریلی میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شدید نعرہ بازی بھی کی گئی
ریلی مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے آخر میں جلسے کی صورت اختیار کی جہاں مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
واضح رہے کہ حیات بلوچ کے قتل کیخلاف بلوچستان کے متعدد شہروں میں طلبا سراپا احتجاج ہیں
خیال رہے کہ حیات بلوچ کو کیچ کے علاقے آبسر میں 13 اگست کو ایف سی اہلکاروں سرعام والدین کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد بلوچستان میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا