دالبندین: معدنیات کمپنی کے 3 ملازمین کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبنیدن کے علاقے چہتر میں معدنیات نکالنے والی کمپنی MCC سے وابستہ 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں ایک ہائی وے سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لاشیں اتوار کے روز سڑک کنارے پڑی ہوئی ملیں جن پر متعدد گولیوں کے نشانات تھے۔

پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت زہیر احمد اور وسیم (دونوں ساکن سرگودھا) جبکہ تیسرے شخص کی شناخت محمد افضل (ساکن ساہیوال، پنجاب) کے نام سے کی ہے۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

قتل کی وجوہات اور محرکات کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔

مذکورہ تینوں افراد کو 13 مئی کو مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی حراست میں لیا تھااور تینوں کا تعلق سیندک پروجیکٹ کے ساہ دک کاپر پروجیکٹ کے سے بتایا گیا تھا۔

مسلح افراد نے ان کے ساتھ ان کی گاڑی بھی کو تحویل میں لیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ تفتان شاہراہ پر بی ایل اے کا کنٹرول برقرار ہے اور معدنیات لے جانے والے متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیاگیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article