بلوچستان کے علاقے دالبندین سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی معدنیاتی کمپنی کے 3اہلکار گرفتار کرلئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تینوں افراد کا تعلق سیندک پروجیکٹ کے ساہ دک کاپر پروجیکٹ کے سے ہے اور ان کے ساتھ ایک گاڑی بھی کو تحویل میں لیا گیاہے۔
کہا جارہا ہے کہ انہیں دالبندین کے قریب مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی نوشکی کے قریب سیندک سے سونا و دیگر معدنیات لے جانے والی بیس سے زائد ٹرکوں کا قافلہ شدید حملے کی زد میں آنے سے آٹھ گاڑیاں تباہ ہوگئی جبکہ جھڑپوں میں 6 پاکستانی فورسز اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
معدنیات لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔