ترک فوج طرابلس ، مصراتہ اور خمس کی بندرگاہوں پر قابض ہے،لیبی فوج

0
268

لیبیا کی قومی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے کہا ہے کہ قطر کی مالی اور عسکری امداد پر کام کرنے والی ترک فوج طرابلس ، مصراتہ اور خمس کی بندرگاہوں پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

المسماری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ‘ فیس بک’ پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ “دشمن” بوقرین اور زمزم کے علاقوں میں اپنی قوت جمع کر رہا ہے۔ میں پورے دعوے سے کہتا ہوں کہ لیبیا کی فوج ترکی کی حمایت یافتہ طرابلس ملیشیا کی ہرطرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینےکے لیے تیار ہے۔ لیبیا کی قومی فوج پورے لیبیا پر اپنا فضائی کنٹرول قائم کیے ہوئے ہے۔

جنرل المسماری نے مزید کہا کہ لیبیا کی فوج کسی سے بھی لڑائی اور محاذ آرائی کے لیے تیار ہے۔ فوج کو طرابلس کی قومی وفاق حکومت کی وفادار ملیشیا اور اس کے پیچھے کھڑی بیرونی طاقتوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔

المسماری نے واضح کیا کہ لیبیا کی فوج کے کمانڈر خلیفہ حفتر نے تیل کی بندرگاہوں میں تیل کے ٹینکوں کو خالی کرنے اور بیرون ملک برآمد کرنے ، آئل فیلڈز کو دوبارہ نہ کھولنے اور برآمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

المسماری نے کہا کہ سرت اور الجفرہ اسلحہ سے پاک علاقے نہیں۔ تاہم سرت اب محفوظ ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے مصراتہ کو تربیت اور اسلحہ سازی کے لیے ترکی کے انتظامی اڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔ ترکی نے لیبیا میں اپنے پنچے پھیلا دیے ہیں۔ مصراتہ کے بعد الخمس کی بندرگاہ بھی ترکی نے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here