خضدار میں موٹرسائیکل سوار گاڑی کی زد میں ہلاک ،تربت سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زیدی میں گاڑی نے موٹرسائیکل سوارکو کچل ڈالا جس سے موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیاجبکہ تربت میں کیساک سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

خضدارکے علاقہ سب تحصیل زیدی کے مقام پر تیز رفتار ٹرمپ کار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا موٹرسائیکل سوار موقع پرہلا ک ہوگیا۔

کارگاڑی کا مالک موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ٹراما سینٹر پہنچایا۔

پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت ہوگئی ہے جس کا نام حاجی اللہ ڈنہ ولد جمعہ خان قوم ساسولی ساکن زیدی بتائی جاتی ہے۔

خضدار پولیس حادثہ کے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہیں۔

دوسری جانب تربت کے علاقے کیساک سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس شناخت اسرار ولد طارق کے نام سے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article