بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت قاسم ولد نور بخش کے نام سے ہوئی ہے جن کا بنیادی تعلق کولواہ سے ہے۔ انہیں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
واقعے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
قتل محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔