بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کی سربراہی میں آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6088ویں روز جاری رہا۔
اس دوران کامریڈ منظور بلوچ نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
جبری لاپتہ محمود علی لانگو کے والدہ اور بچی نے آج احتجاج میں شرکت کی، اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، انہوں نے کہا کہ وہ حکومت اور انصاف کے فراہمی کے لیے بنائی گئی اداروں کے دروازوں پر مسلسل دستک دیتے آرہے ہیں، اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرارہے ہیں، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کسی نے بھی انہیں ملکی قوانین کےتحت انصاف فراہم کرنے میں اپنی کردار ادا نہیں کیا، جس کی وجہ سے وہ اور محمود لانگو اہلیہ اور بچے شدید اذیت میں مبتلا ہے، انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی، کہ وہ ان کے بیٹے کی باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائے۔
وی بی ایم پی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محمود علی لانگو سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے، اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منطر عام پر لاکر قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے۔