مچھ میں پاکستانی فورسز کی کانوائے پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مچھ سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ الہ آباد کے مقام پر پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ کے نتیجے میں فورسز کے 3 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان دو پہر سے 4 بجے تک شدید جھڑپ جاری رہی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز جارحیت کی غرض سے علاقے میں پیش قدمی کر رہی تھیں کہ پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے مختلف اطراف سے شدید حملہ کردیا۔

ذرائع کے دعوے کے مطابق حملے کے نتیجے میں فورسز کو پیش قدمی روک کر پسپا ہونا پڑا۔

ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ فورسز نے متعدد مارٹر گولے فائر کیے، تاہم مسلح افراد کو کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article