بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے دو گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا۔
پولیس کا کہنا کہ ان کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی ہیں تاحال حملے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پنجگور سے 60 کلو میٹر دور چیدگی دستک کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد کے ایک مسلح حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے اور دو گاڑیاں بھی نذرآتش کردی گئیں ۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کی جارہی ہے۔
ہلاک افراد میں سے دو افراد کی شناخت دائود ولد عوض جان سالم ولد حاجی فیض محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو سرحدی گاؤں نکر کے رہائشی ہیں۔
آخری اطلاع آنے تک باقی 4 افراد کی شناخت نہیں اور نہ ہی قتل کے محرکات سامنے آسکے۔