سندھ بلوچستان ٹرانسپورٹرز یونین کی جانب سے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیا گیا ہے، جس کے باعث آمد و رفت کے تمام راستے بند ہو گئے ہیں اور ٹریفک معطل ہے۔
یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج کوسٹل ہائی وے پر سیکیورٹی فورسز کے ناروا سلوک کے خلاف کیا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اور پہیہ جام جاری رہے گا۔
دھرنے کے باعث مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔