بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 11 فروری کو طلب، سرکاری و غیر سرکاری مسلح گارڈز کا داخلہ ممنوعہ قرار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 11 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں سرکاری اور غیر سرکاری مسلح گارڈز کا داخلہ ممنوعہ قراردیا گیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔

اسمبلی کا اجلاس بروز بدھ مورخہ 11 فروری 2026 سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا، تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

Share This Article