بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر دو الگ الگ حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
نوشکی سے تقریباً34 کلومیٹردور گلنگور کے قریب مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم (IED) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
حکام کے مطابق واقعے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوئے، تاہم مقامی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ جانی نقصان سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
حملہ آوروں نے 7 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان سے پوچھ گچھ کی، تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا۔
روانگی سے قبل حملہ آوروں نے چیک پوسٹ اور باہر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔
اب تک ان دونوں واقعات کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔