تربت سے پولیس اہلکار اور اس کا رشتہ دار لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے گوگدان میں پولیس اہلکار اور اس کے ایک قریبی رشتہ دار کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق بختیار ولد مرید ساکن دشت چوٹ اور اس کا ایک قریبی رشتہ دار دو روز قبل لاپتہ ہوئے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوان ایک ضروری کام کے سلسلے میں تربت شہر گئے تھے تاہم واپس نہیں لوٹے۔

اہلِ خانہ کے مطابق واقعے کے روز علاقے میں حالات کشیدہ تھے جس کے باعث انہیں خدشہ ہے کہ دونوں کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لیا ہو سکتا ہے۔

اہلِ خانہ نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے دونوں کے بارے میں کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ان کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں بی ایل اے کی حالیہ حملوں کے بعد صورتحال تا حال کشیدہ اور بے یقینی ہے جہاں فورسزکے ہاتھوں مقامی افراد کوریاستی جبر ،ہراسانی ، گرفتاری اورجبری گمشدگیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اور کئی علاقوں سے یہ اطلاعات سامنے آچکی ہیں کہ متعدد افراد کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Share This Article