خان آف قلات سلیمان داؤد احمد زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے پاکستان کو اب سمجھنا چاہیے کہ وہ بلوچستان کو مزید اپنے ساتھ نہیں رکھ سکتا اب پوری بلوچ قوم مصلح جد وجہد کا حصہ بن چکی ہے ۔یہ جنگ بلوچ قوم اپنے دفاع کے لیے جتنی طویل ہو لڑنے کے لیے تیار ہے مگر پاکستان اس ہاری ہوئی جنگ کو جتنا مزید لڑے گا اتنی ہی تباہی کی طرف بڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھلائی اسی میں ہے وہ اپنی فوج بلوچستان سے انخلاء کرے تاکہ اپنے معیشت کو سنبھالنے کے قابل بنے اور اپنی بچی ہو ہی ریاست سے ہاتھ دھونا نہ پڑے۔
خان قلات نے کہا کہ پاکستان کو برطانیہ اور امریکا سے سبق سیکھنی چاہیے کہ کس طرح انہیں گوریلا جنگوں میں شکست سے دوچار ہونا پڑا ۔ بلوچ عوام امن چاہتی ہے وہ اس وقت اپنی دفاع کر رہی ہے اور ہمیشہ کرتی آئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اب پوائنٹ آف نو رٹن پہ پہنچ چکا ہے لہذا اپنی معیشت پہ اور اپنے ملک پہ رحم کریں ، یہ لا حاصل جنگ میں پاکستان کے نصیب میں صرف بربادی لکھا ہے۔