بلوچستان میں بلوچ سرمچاروں حالیہ حملوں کے بعد صورتحال تاحال غیر یقینی ہے۔
بی ایل اے کی جانب سے بعض علاقوں میں آپریشن کی تکمیل کا اعلان کیا گیا ہے تاہم تنظیم کا کہنا ہے بعض علاقوں میں تاحال فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
مستونگ سے ہمیں ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مستونگ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عسکری حکام نے تاجروں کو دکانیں شام 4 بجے بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مستونگ پولیس انتظامیہ نے شہر میں سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال اور ممکنہ سیکیورٹی تھریٹ کے پیشِ نظر تاجروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں کے لیے اپنی دکانیں شام 4 بجے کے بعد بند کر دیں۔
پولیس کے مطابق یہ فیصلہ خالصتاً سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر بازار یونین اور تاجر یونین کے رہنماؤں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عارضی ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار پر نظرِ ثانی کی جائے گی، جبکہ شہریوں اور تاجروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔