بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) نے آپریشن ہیروف کے دوسرے فیز میں اپنی جانیں قربان کرنے والے مجید بریگیڈ کے مزید 3 فدائین کی تفصیلات جاری کردیں۔
جاری کی گئی تفصیلات میں ایک شادی شدہ جوڑااور ایک بزرگ خاتون شامل ہے۔
تنظیم نے بزرگ خاتون فدائی کی شناخت 60 سالہ ہتم ناز سمالانی (عرف گل بی بی) کے نام سے کی ہے، جو بولان کے گھربوک سے نور محمد کی بیٹی بتائی جارہی ہے۔
بی ایل اے کے مطابق اس نے 2015 میں شمولیت اختیار کی اور جنوری 2023 میں فدائی کا فیصلہ کیا۔
بی ایل اے نے بلیدہ/زموران سے تعلق رکھنے والے ایک شادی شدہ جوڑے یاسمہ بلوچ (عرف زرینہ) اور وسیم بلوچ (عرف زربار) کی بھی تفصیلات جاری کیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ دونوں 2022 میں مجید بریگیڈ میں شامل ہوئے تھے اور پسنی میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کے دوران شہید گئے تھے۔
تنظیم کے مطابق یاسمہ بلوچ عرف زرینہ اور وسیم بلوچ عرف زربار، میاں بیوی تھے، جن کا تعلق الندور، بلیدہ اور کلہدر، زامران سے تھا۔
یاسمہ بلوچ 14 فروری 1997 کو الندور، بلیدہ میں پیدا ہوئیں اور 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ میں شامل ہوئیں۔
وسیم بلوچ 27 اپریل 1992 کو کلہدر، زامران میں پیدا ہوئے، 2014 میں تحریک سے وابستہ ہوئے اور 2022 میں مجید بریگیڈ کا حصہ بنے۔
تنظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ساتھ زندگی گزاری، اس سے پہلے کہ ایک ساتھ آخری مورچہ سنبھالا۔ یاسمہ بلوچ اور وسیم بلوچ، میاں بیوی تھے، انہوں نے پسنی میں قابض فورسز کے کیمپ پر حملے کے دوران ایک ساتھ اپنی جانیں قربان کیں۔ ان کی داستان محض شہادت کی نہیں، بلکہ اس لمحے کی ہے جہاں ذاتی زندگی اور قومی فرض مکمل طور پر یکجا ہو گئیں، اور پھرانکا رشتہ، عزم اور مزاحمت کی علامت بن گیا۔ یہ دو فدائین رفاقت کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے اور اس مشترکہ فیصلے پر قائم تھے کہ وہ اپنی سرزمین کی آزادی کے لیئے وہ سب کچھ قربان کردیں گے، جس کا مطالبہ مادرِ وطن کرے گی۔