بی ایل اے نے خاتون فدائی کی فرنٹ لائن سے ویڈیو پیغام جاری کردی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ہفتے کے صبح شروع ہونے والے بی ایل اے کی آپریشن ہیروف 2 کی مربوط حملوں کا سلسلہ آج بھی گوادر نوشکی سمیت دیگر علاقوں میں جاری ہے ۔

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل چینل ہکل پر گوادر میں پاکستانی فورسز کے خلاف حملوں میں شامل بجید بریگیڈ کی خاتون فدائی رکن کی شناخت اور جھڑپوں کے دوران کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

بی ایل اے نے مجید بریگیڈ کی رکن خاتون فدائی کی شناخت حوا بلوچ عرف دروشم کے نام سے کی ہے تاہم انکے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کئے ہیں۔

دیگر ذرائع نے حوا بلوچ کی شناخت ایک لکھاری کے طور پر کی ہے اور بتایا ہے کہ حواء بلوچ کے والد بھی بلوچ مسلح تحریک سے منسلک رہے ہیں اور پاکستانی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

ویڈیو پیغام میں خاتون رکن بلوچ خواتین کو بلوچستان میں جاری مسلح جہدو جہد میں شامل ہونے کی تلقین کرتا ہے، جبکہ خاتون رکن کو فورسز پر فائرنگ اور حملہ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں حوا بلوچ کہتی ہے کہ پاکستانی ریاست نے بلوچ مردوں کے ساتھ ساتھ بلوچ خواتین پر بھی ظلم ڈھائے ہیں اب وقت ہے کہ بلوچ خواتین اُٹھ کھڑے ہوکر اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا بدلہ لیں اور ریاست کو پیغام دیں کے بلوچ خواتین شعوری اور عملی طور پر کمزور نہیں۔

Share This Article