بلوچستان متعلق پاکستانی الزامات اپنی ناکامیاں چھپا نے کی پرانی حکمت عملی ہے،انڈیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انڈیا نے بلوچستان میں مبینہ کردار سے متعلق پاکستان کے دعوے مسترد کر دیے۔

انڈیا نے اتوار کو بلوچستان میں امن کو متاثر کرنے کی کوششوں میں مبینہ ’انڈین کردار‘ سے متعلق پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں مکمل طور پر ’بے بنیاد‘ قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ’اس طرح کے الزامات لگانا پاکستان کی اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی پرانی حکمت عملی ہے۔‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا ’جبر، ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ‘ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

رندھیر جیسوال نے واضح کیا کہ انڈیا پاکستان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ ان کے مطابق ’یہ اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔‘

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article