آپریشن ھیروف جاری ،سبی میں حملہ، سول اسپتال کوئٹہ میں 24 لاشیں لائی گئیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں آج بروزصبح ہفتہ کی علی الصبح شروع ہونے والی بی ایل اے کی آپریشن ھیروف 2 تاحال جاری ہے ۔ سبی میں تازہ حملہ اور سول اسپتال کوئٹہ میں 24 لاشیں لانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بلوچستان کے علاقے سبی میں حملے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے بتایا کہ واقعہ کمشنر کمپلیکس میں پیش آیا جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق صورت حال کشیدہ ہے۔

ادھر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے صحافی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سول اسپتال کوئٹہ میں اب تک 24 لاشیں لائی جاچکی ہیں جب کہ اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں پر بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات ہیں۔

دوسری جانب بی ایل اے کا کہنا ہے کہ آپریشن ھیروف فیز ٹو پندرہ گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلوچستان کے مختلف شہروں اور اہم علاقوں میں جاری ہے۔ اور متعدد مقامات پر سرمچاروں کا کنٹرول بدستور قائم ہے ۔

Share This Article