مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ ہوا ہے ،رانا ثنااللہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

گزشتہ روز مریم نواز پیشی کے لیے نیب دفتر پہنچیں تو اس موقع پر ن لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔

پولیس نے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی جارچ بھی کیا، اس موقع پر مریم نواز کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا جس سے ان کی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے کو نقصان پہنچا۔

مریم نواز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں نقصان پہنچانے کے لیے گھر سے بلایا گیا، بیریئر کے پیچھے سے گاڑی پر پتھراو¿ کیا گیا، اگر بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو بہت نقصان ہوتا۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس کی وردی میں اہلکاروں نے گاڑی پر پتھراو¿ کیا، بلٹ پروف ہونے کے باوجود ونڈاسکرین ٹوٹ گئی، سب کا یہی کہنا ہے کہ پتھر سے بلٹ پروف گاڑی کے شیشے نہیں ٹوٹ سکتے۔

اب مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز پر لیزر گن سے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزاہ کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا انہیں لگتا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھر نہیں لگا بلکہ اطراف کی عمارتوں سے لیزر گن فائر ہوا اور یہ مریم نواز پر براہ راست قاتلانہ حملہ تھا۔

Share This Article
Leave a Comment