پاکستانی مقبوضہ کشمیر:فورسز نے پروفیسر سعید اسد کو گرفتار کر لیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read


باغ(نمائندہ سنگر نیوز)تاریخ ریاست جموں کشمیر پر لکھی گئی درجنوں کتابوں کے مصنف (ریٹائرڈ)پروفیسر سعید اسد کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے ضلع باغ میں گرفتار کر لیا گیا ہے،سعید اسد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بروز منگل ریڑھ کے مقام پر تاریخ ریاست جموں کشمیر پر لیکچر دینے جا رہے تھے.

،سعید اسد کا جرم یہ ہے کہ وہ ریاست جموں کشمیر کی حقیقی تاریخ کو نوجوانوں میں اجاگر کر رہے ہیں جس سے قابض پاکستان کی گزشتہ 77 سال سے پڑھائی جانے والی مطالعہ پاکستان کی جھوٹی اور بے بنیاد تاریخ بے نقاب ہو رہی ہے،قابض پاکستان نے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر گلگت بلتستان یعنی اپنے زیرِ قبضہ علاقوں سے ریاست جموں کشمیر کی درخشاں تاریخ اور ثقافت کو مٹانے اور اپنی تاریخ اور ثقافت مسلط کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا،قابض پاکستان ریاست کے اس پار ہندوستانی جبر و تشدد کا واویلا کرتا ہے لیکن اپنے زیرِ قبضہ جموں کشمیر گلگت بلتستان میں حق سچ اور آزادی کی آواز کو بزور طاقت دبانے جیسے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے،گلگت کے جیلوں میں کامریڈ افتخار کربلائی بابا جان اور ان کے درجنوں ساتھی آزادی اور حقوق مانگنے کی پاداش میں پابندِ سلاسل ہیں اور ستر ستر سالہ قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں،قابض پاکستان مظلوم قومیتوں کی نجات کی آواز کا گلا طاقت کے زور پر بلوچستان سندھ خیبر پختونخواہ سے لیکر پاکستانی مقبوضہ کشمیر تک دبانے کی پالیسی پر گامزن ہے،پر امن طور پر ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کو نوجوانوں تک پہنچانے والے پروفیسر سعید اسد کی گرفتاری پاکستان کی فاشیسٹ ریاست اور اس کے سہولت کاروں کی ریاستی دہشت گردی ہے،

اس ریاستی دہشت گردی کے
خلاف پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی تمام ترقی پسند اور قوم پرست تنظیموں نے شدید مزمت کی ہے،

Share This Article
Leave a Comment