وندرمیں  پاکستان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ پر بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی علاقے وندرمیں نامعلوم افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈ کی ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پردستی بم سے حملہ کیا۔

بم حملے کے نتیجے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم پولیس کا موقف تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واقعہ منگل کی شب کوسٹ گارڈز ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر پیش آیاجہاں نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ۔

وندر پولیس کے مطابق دستی بم چیک پوسٹ کے وندر کی طرف سے آتے ہوئے پہلے مورچے سے چند میٹر دور پھینکا گیا جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم پولیس اس حوالے سے کوسٹ گارڈز حکام کے ساتھ ملکر معاملے کی جانچ پڑتال کر رہی ہے ۔

واقعہ میں کسی نقصان کے حوالے سے بھی شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔

Share This Article