وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک پہنچا دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکی میڈیا میں نشر ہونے والی رپورٹس کے مطابق وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہٹن کے ویسٹ سائیڈ ہیلی پورٹ لے جایا جائے گا اور پھر امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مادورو کو بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر (ایم ڈی سی) لے جایا جائے گا۔

یہ بھی توقع ہے کہ انھیں اگلے ہفتے مین ہٹن کی فیڈرل کورٹ میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ منشیات اور اسلحے کی سمگلنگ کے الزامات کا سامنا کریں گے۔

یاد رہے کہ بدنام زمانہ جیل، جسے عام طور پر ایم ڈی سی کہا جاتا ہے، کئی ہائی پروفائل مقدمات کے حوالے سے مشہور ہے۔

وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو ممکنہ طور پر منتقل کیے جانے کے دوران تین ہیلی کاپٹر ہڈسن دریا کے اوپر سے گزرے اور نیویارک ہاربر میں سٹیچو آف لبرٹی کے قریب سے گزرے۔

Share This Article