انڈیا کی ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نےدو پرالے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
انڈین وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’31 دسمبر 2025 کو تقریباً 10:30 بجے اڈیشہ کے ساحل سے ایک ہی لانچر سے یکے بعد دیگرے دو پرالے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔‘
بیان کے مطابق دونوں میزائلوں نے پرواز کے تمام اہداف کو پورا کیا اور اس کی تصدیق جہاز پر نصب ٹیلی میٹری سسٹمز کے ذریعے کی گئی۔
وزارت دفاع کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پرالے انڈیا کا مقامی طور پر تیار کردہ بیلسٹک میزائل ہے جو درستگی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین رہنمائی اور نیویگیشن استعمال کرتا ہے۔
’یہ میزائل مختلف اہداف کے خلاف متعدد قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘