تربت: جبری لاپتہ صدام محراب کے اہلخانہ کی پریس کانفرنس ، بازیابی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شاپک کے رہائشی صدام ولد محراب کے اہلِ خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدام کو 22 جولائی 2025 پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق صدام پیشے کے لحاظ سے گیریج مکینک اور محنت کش مزدور ہیں اور ان کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدام کی گمشدگی کے بعد وہ متعدد مرتبہ ڈپٹی کمشنر کیچ اور دیگر متعلقہ حکام سے رجوع کر چکے ہیں، تاہم تاحال ان کی بازیابی کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

اہلِ خانہ نے صدام کی سلامتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر بازیاب کر کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے اور گمشدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔

Share This Article