قلات : دو بھائیوں کو ذبح کرنے کی کوشش، کٹے ہوئے گلے کے ساتھ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ضلع قلات میں دو سگے بھائی کٹے ہوئے گلے کے ساتھ تشویشناک حالت میں ملے،جنہیں ذبح کرنے کی کوشش کی گئی اور دونوں کو فوری سول اسپتال قلات منتقل کردیا گیا۔

شدید زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

واقعہ کلی مغلزئی میں پیش آیا۔

دونوں  بھائیوں کی شناخت علی اکبر مینگل اور عبدالمنان مینگل ولد فیض محمد مینگل کے نام سے ہوگئی ہے۔

دونو بھائی ذبح شدہ حالت میں پا ئے گئے ۔

دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم فوری طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

دونوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی تھانہ قلات عبدالمجید رئیسانی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دونوں زخمی بھائیوں کو فوری طور پر سول اسپتال قلات منتقل کردیا۔

اسپتال پہنچتے ہی ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا سرجن ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کی جبکہ لیبارٹری انچارج مجیب اللہ نے بروقت خون کا بندوبست کیا۔

دونوں زخمی بھائیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش مختلف پہلوں سے جاری ہے۔

مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

Share This Article