پاکستان میں فوج ہی حکمران ہوتی ہے،بھارتی وزیر خارجہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

انڈین وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے سنیچر کے روز ایک کانفرنس کے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر سے متعلق سوال پر کہا کہ جو کچھ ابھی ہو رہا ہے وہ پاکستان کی 80 برس کی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کسی نہ کسی طرح فوج ہی حکمران ہوتی ہے کبھی کھل کر وہ سامنے آتے ہیں تو کبھی پیچھے رہ کر وہ یہ سب کرتے ہیں۔

انڈین وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ انڈیا کو درپیش بیشتر مسائل پاکستان کی فوج کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق دہشت گردی، تربیتی کیمپ اور انڈیا کے خلاف نظریاتی دشمنی سب فوج سے جڑی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال اور دونوں ممالک کی صلاحیتوں اور ساکھ میں فرق واضح ہے۔

جے شنکر کا کہنا تھا کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ غیر ضروری طور پر خود کو جوڑنے یا اس پر حد سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے انڈین وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی فوج سے متعلق حالیہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ بیان کو سختی سے مسترد کرتا ہے ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، بشمول مسلح افواج، قومی سلامتی کے ستون ہیں جو ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

Share This Article