ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستانی فورسز پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے پنیالہ میں پولیس کی موبائل وین کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 50 کلومیٹر دور پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے پاس پیش آیا جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنیالہ پولیس کی ایک گاڑی کے قریب ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک اے ایس آئی گل عالم، ایک سپاہی رفیق اور ڈرائیور سخی جان ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سپاہی آزاد شاہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ضلعی پولیس افسر صاحبزادہ سجاد جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں جبکہ موقع پر موجود پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article