آل بلوچستان وکلاء نمائندگان کانفرنس زیرصدارت علی احمد کرد منعقد ہوا ۔
اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور ملک گیر وکلاء تحریک پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بلوچستان میں وکلاء تحریک کو فعال بنانے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سول سوسائٹی طلباء تنظیموں خواتین تاجر برادری مزدور تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔
اجلاس میں وکلاء ایکشن کمیٹی موجودہ و سابق عہدیداران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔
کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد ممبران میں سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدور کامران مرتضی امان اللہ کنرانی کے علاوہ بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدور ملک ظہور شاہوانی عبدالغنی خلجی، سابق صدر نومنتخب ممبران بار کونسل افضل حریفال بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹوو کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ، نجیب کاکڑ ،خالد بلوچ بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری آغا نجب الدین نصیب اللہ ترین چمن بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیع اللہ اچکزئی عبدالحکیم زرین چنگیز حئی بلوچ جمیل بوستان و دیگر سینئر ساتھیوں پر مشتمل وکلاء ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
جبکہ ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے رابطہ کرے گی ۔
اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر وکلاء تحریک کامیابی سے جاری ہے ۔کراچی لاہور حیدر آباد سکھر کوئٹہ راولپنڈی میں کامیاب احتجاج وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں آئندہ بلوچستان وکلاء کے جنرل باڈی کے اجلاس میں آئندہ تحریک کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔