بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں سیندک اور ریکوڈک پراجیکٹس کے مرکزی کمپاؤنڈ میں گذشتہ 22 گھنٹوں سے زائد جنگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیندک اور ریکوڈک میں بلوچستان سے کاپر اینڈ گولڈ جیسے قیمتی وسائل کے ذخائر لوٹنے کے استحصالی پراجیکٹس میں قابض پاکستان کے غیر ملکی شراکت داروں کے لیے نوکنڈی میں قائم مرکزی کمپاؤنڈ میں بی ایل ایف کے سدو آپریشنل بٹالین (سوب ) کے سرمچار اب بھی مضبوط پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف کے سرمچار گزشتہ شب کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے سرمچاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے زمینی و فضائی حملے شروع کیے لیکن انہیں مکمل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فوج زمینی اور فضائی فوج پسپائی اختیار کرچکی ہے اب تک دو درجن سے زاہد اہلکار مارئے جاچکے ہیں۔