بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سری کہن چلو میں ایک شخص نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی ہے تاہم ابھی تک خود کشی کے وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔
خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت لیاقت علی کے نام سے ہوگئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق نعش شناخت کے لیے ہسپتال کے سردخانہ میں رکھا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔