پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ ہنگو کے علاقے شاہو روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر ہوا۔
ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) خان زیب مہمند نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد پولیس نے جوابی کارروائی شروع کر دی تھی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔