وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے دو اہلکار شدید زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس سے دو بلاکس سے بھی کم فاصلے پر نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے میئر نے اسے ’ٹارگٹڈ شوٹنگ‘ قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک تنہا مشتبہ شخص نے بدھ کی سہ پہر نیشنل گارڈ کے ارکان پر گولیاں چلائی۔ فائرنگ کی آواز سن کر نیشنل گارڈ کے دیگر اہلکاروں نے حملہ آور کو پکڑ لیا۔

اس حملے کے فوراً بعد کچھ وقت کے لیے وائٹ ہاؤس میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جبکہ شہر کے مرکزی ہوائی اڈے پر پروازوں کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ حملے کے وقت فلوریڈا میں تھے نے کہا ہے کہ حملہ آور کو اس کی ’بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘

حملہ آور مبینہ طور پر افغان شہری ہے۔ اور اس کی شناخت رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی ہے جو 2021 میں امریکہ آیا تھا۔

Share This Article