فیصل آباد میں  فیکٹری میں دھماکہ،16 افراد ہلاک، مینیجر گرفتار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں فیکٹری میں دھماکے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ۔

ریسکیو حکام نے اب تک 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان ریسکیو 1122 فاروق احمد کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی تحقیق سے لگ رہا ہے کہ یہ دھماکہ گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔‘

انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے سے فیکٹری کے قریب واقع نو گھر متاثر ہوئے۔ ’متاثرین میں تین مزدور اور باقی رہائشی ہیں۔‘

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے فیکٹری کے مینیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ان کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کے بعد قریب واقع 11 گھروں کو نقصان پہنچا۔

Share This Article