تربت میں پاکستانی فورسز کیمپ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے میری بگ میں پاکستانی فورسز ایف سی کی کیمپ میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق حملے کے بعد مسلسل فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔

حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے متعلق اب تک حکام کا موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

Share This Article