بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے 5 خواتین سمیت 12 افراد کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
واقعہ گذشتہ روزضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پیش آیا جہاں فوجی جارحیت کے دوران فورسزنے 5 خواتین سمیت 12 افراد کو حراست میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا جن کے حوالے سے اب کوئی خبر نہیں ہے۔
لاپتہ ہونے والی خواتین کی شناخت بی بی ہاتک، نور بی بی، فرزانہ، میمل اور شربانو کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ دیگر 7 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ خواتین زائرین ہیں اور انہیں فوج نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ زیارت سے واپس لوٹ رہے تھے۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے گزشتہ روز تجابان کے سنگ آباد کے پہاڑوں میں فوجی کارروائی کی جبکہ اس دوران ہیلی کاپٹر اور ڈرونز بھی مسلسل گشت کر رہے تھے۔
فورسز ہاتھوں بڑی تعداد میں بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں پر سیاسی ،سماجی اور انسانی حقوق تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہارکیاہے ۔