ڈیرہ مراد جمالی ،لورالائی و کچھی میں 3 خواتین سمیت 5 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی اور لورالائی میں دو مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 5 افراد قتل کردیئے گئے۔

ڈیرہ مراد جمالی اور بھاگ میں نامعلوم افراد نے تشدد اورفائرنگ کرکے خواتین سمیت3افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ شرقی ابڑو محلہ میں شوہر نے تشدد کرکے اپنی بیوی(ش) کو شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔

جبکہ ضلع کچھی پولیس تھانہ بھاگ کی حدود محموداولیاءکے قریب گزشتہ شب مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حولاے کردیں اورا لگ الگ مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی۔

اسی طرح لورالائی میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں اور ایک شخص کو قتل کر دیا۔

لورالائی کے علاقے کلی نیو باور میں سوتیلے بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سوتیلی ماں مسماۃ (ح) اور ان کے ساتھ موجود ایک شخص محیب اللہ کو گھر کے اندر دونوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔

خاتون کا تعلق کلی نیو باوراور مرد کاتعلق کلی زنگیوال لورالائی سے ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فورس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

پولیس اور سی آئی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلبر خان ولد اسماعیل ساکن نیو باور کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش جاری ہے اور پولیس کی ٹیمیں مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Article