بلوچستان کے ضلع کیچ کے سینٹرل جیل تربت کے وارڈن چنگیز امام ولد محمد امام گزشتہ تین روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق 11 نومبر کو دوپہر تقریباً 1 بجے وہ اپنے گھر بَگ تربت سے موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے سینٹرل جیل روانہ ہوئے تھے، تاہم وہ جیل نہیں پہنچ سکے۔
اہلخا نہ کا کہنا ہے کہ چنگیز امام کا موٹر سائیکل بھی ابھی تک برآمد نہیں ہوا اور تربت بازار سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے بعد سے وہ گمشدہ ہیں۔
اہلخانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس وارڈن چنگیز امام کے حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی پولیس تھانے یا متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ ان کی بازیابی ممکن ہوسکے۔