بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ میں پولیس تھانوں پر قبضہ اور اسلحات ضبط کرنے سمیت سی پیک شاہراہ پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی بھی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان نے کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 10 نومبر 2025 کی شام تقریباً 6:00 بجے کیچ کے علاقے کیساک میں قائم پولیس کے دو تھانوں پر حملہ کیا اور اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ سرسری تفتیش کے بعد پولیس اہلکاروں کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر رہاکیا گیا، جبکہ دونوں تھانوں کی سرکاری املاک کو نذر آتش کر دیا اور وہاں موجود سرکاری اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا سرمچاروں نے تقریباً آدھے گھنٹے تک سی پیک شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کیا اور آنے اور جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی، تاہم دوران تلاشی قابض فوج یا انٹیلیجنس اداروں کے کوئی اہلکار یا مقامی مخبر موجود نہیں پایا۔ تلاشی مکمل کرنے کے بعد شاہراہ کھول دی گئی اور مسافروں کو جانے دیا گیا۔
بیان میں کہا گیابلوچستان لبریشن فرنٹ کیساک میں پولیس تھانوں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کرنے، اور سی پیک شاہراہ کو آدھے گھنٹے تک بند کر کے گاڑیوں کی تلاشی لینے کی ذمہ داری قبول کرتا ہے۔