بلوچستان کے ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے گومازی میں گزشتہ رات بلوچ عسکریت اور پاکستانی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فورسز آپریشن کی غرض سے پہاڑی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے فورسز پر گھات لگائے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم عسکری حکام اور انتظامی سطح پر ا ب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب کسی عسکریت پسند تنظیم نے بھی تاھال مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔