ضلع کیچ: مند سے جبری لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں اپسار ندی سے گزشتہ شب برآمد ہونے والی نامعلوم لاش کی شناخت اسماعیل ولد نذیر ساکن کہنک کے نام سے کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق جلال آباد اور تلمب کے درمیانی علاقے میں واقع اپسار ندی میں ایک لاش مقامی افراد کو گزشتہ رات نظر آئی تھی، جسے پیر کی صبح پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول اسماعیل کو تقریباً بیس روز قبل بودیگ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔

گزشتہ شب اس کی گولیوں سے چھلنی لاش ندی کے کنارے سے ملی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے ۔ البتہ قتل میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔اس سے قبل متعدد ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جہاں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اکارندوں نے لوگوں کو اغوا کرکے بعد ازاں قتل کردیا تھا۔

Share This Article