بلوچستان میں نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل اور ویمن پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں حکومت نے میں نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے اور خواتین و بچیوں کو ہراسمنٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے ویمن پروٹیکشن فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کام کے مقام پر خواتین کو ہراساں کرنے ،بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک فورس قائم کی جارہی ہے ،جو کسی بھی واقعہ کی صورت میں فوری کارروائی کرکے ان خواتین اور بچیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے بلوچستان کابینہ نے اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت اسپیشل سیکچوئل آفینس انوسٹی گیشن یونٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ جیل کے مطابق کوئٹہ میں نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنائی جائے گی، 75کروڑ روپے کی لاگت سے جیل کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا۔

محکمہ جیل نے بتایا کہ سریاب روڈ پر نوعمر قیدیوں کیلئے عارضی جیل بنائی جائے گی۔

محکمہ جیل کا بتانا ہے کہ ماڈل جیل میں اسکول اور ہنر سکھانے کیلئے مرکز بھی بنایا جائے گا۔

Share This Article