پنجگور: پاکستانی فورسز کے حراست میں تشدد وزیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی چل بسی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پنچی میں ایک نوجوان بلوچ لڑکی زیرِ علاج حالت میں انتقال کر گئی ہے، جس کے بارے میں مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستانی فورسز کی حراست کے دوران مبینہ طور پر تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مقامی صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے مطابق، لڑکی جسکی شناخت نازیہ اور ان کی والدہ پری کے نام سے ہوئی ہے جو ماشکیل کے رہائشی ہیں، اور مزدوری کے سلسلے میں خاندان سمیت پنجگور آئی تھیں۔

اس واقعے کے حوالے سے سرکاری سطح پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Share This Article