تربت میں روڈ حادثہ ، لسبیلہ میں سانپ کے ڈسنے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایک روڈحادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔دوسری جانب لسبیلہ میں سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

تربت دیہات کے علاقے میں ایم-8 شاہراہ پر لیویز چیک پوسٹ کے قریب لینڈ کروزر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار پیرجان ولد داؤد ساکن تمپ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ساجد علی ولد کریم بخش سکنہ ہوت آباد زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد لیویز فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لینڈ کروزر کے ڈرائیور زاھد علی ولد باز محمد کو گرفتار کرلیا۔

لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا، جہاں ضروری طبی امداد اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب لسبیلہ میں پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج کے گوٹھ بڈھو لنگ کے مقام پر زہریلے سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی شب تحصیل کنراج کے قریبی گوٹھ بڈھو لنگ کا رہائشی نوجوان اسماعیل منگہارڑ کو زہریلے سانپ نے ڈس لیا۔

زہر مکمل پھیلنے کے باعث نوجوان جانبر نہ ہوسکا۔

بتایا جاتا ہے کہ سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہونے والا نوجوان نیو المصطفی صابرین ہوٹل کے باہر آنے والے سیاحوں کے اعزاز میں لسبیلہ کے قدیمی ساونگ مورا کے ماہر خدابخش مورائی منگہارڑ کا بیٹا بتایا جاتا ہے۔

Share This Article