ڈیرہ مراد جمالی میں ریلے ٹریک پر دھماکہ، ملازم ہلاک ، قلات میں موذن قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈیرہ مراد جمالی میں ریلے ٹریک پربم دھماکے میں ایک ملازم ہلاک ہوگیا جبکہ قلات میں مسلح افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے موذن کو قتل کردیا۔

پٹ فیڈر کینال ڈیرہ مرادجمالی کے مقام پر ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا۔

ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ہوا۔

دھماکے میں ریلوے کا ملازم گیٹ مین امداد ولد اللہ رکھیو قوم کھوکھر ہلاک ہوگئے ۔

دوسری جانب قلات میں مسلح افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

قلات کے علاقے رئیس توک شادیزئی میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

قلات رئیس توک شادیزئی میں فجر کے وقت اذان دیتے ہوئے مسجد کے اندر موذن کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ دوران اذان پیش آیا۔

مقتول شخص کی شناخت شیر احمد جتک ولد شاہ مراد کے نام سے ہوئی ہے۔

Share This Article