ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پیدارک جمک میں پاکستان فوج کی دو گشتی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا،جس سے فورسز کو بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں سے پورا علاقہ گھونج اُٹھا ہے۔
تربت سے ہسپتال ذرائع کے مطابق 6 فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو ہسپتال لانے کے ساتھ 8 زخمی فوجی اہلکاروں کو بھی لایا گیا جس میں تین اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔