چاغی،بسیمہ اور تربت میں مسلح حملے، تعمیراتی مشینری نذرآتش، فورسزاہلکار یرغمال، اسلحات ضبط

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی،بسیمہ اور تربت میں ابلاعات سامنے آرہی ہیں کہ پاکستانی فورسز پر حملوں میں عسکریت پسندوں نے تعمیراتی مشینری نذرآتش کردیئے اور فورسزاہلکاروں کو یرغمال بناکر ان کے اسلحات ضبط کرلئے۔

چاغی سے اطلاعات ہیں کہ زیارت بلانوش روڈ پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات نذرآتش کر کے ناکارہ بنا دیا۔

جبکہ تربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان کے سرکاری ہتھیار قبضے میں لے لیے۔

چاغی کے واقعے میں حملہ آور رات دیر گئے پہنچے اور کمپنی کے مشینری کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔

دوسری جانب تربت کے علاقے جوسک میں حملہ آوروں نے پی ڈی ایم اے کے زیر تعمیر دفتر کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان کے ہتھیار قبضے میں لے لیے۔

اسی طرح ضلع بیسمہ کے علاقے پتک میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں فورسز کو جانی نقصان ہوا ہے، تاہم مکمل تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تاہم علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں مذکورہ علاقے میں متحرک ہیں۔

Share This Article