کوہلو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے لاسے زئی میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے3 افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھاگیا عثمان مری اور اس کے دو بیٹے خان محمد اور محمد ولی شامل ہیں۔

لاشوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب مقتولین اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہلو کے احکامات پر تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اب تک قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article