جھاؤ میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک بیان میں جھاؤ میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ تین ستمبر کو، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے صبح 10 بجے کے قریب آواران اور جھاؤ کے درمیان مجد پیر کراس پر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کی حفاظت کیلئے بنائے گئے حفاظتی مورچہ پر ایک آئی ای ڈی بم نصب کیا۔ جیسے ہی دشمن کی پیرا ملٹری فورس، فرنٹیئر کور 109 ونگ کے دو اہلکار پروٹیکٹ مورچہ پہنچے، تو سرمچاروں نے بم کو ریموٹ کنٹرول سے اُڑا کر دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے دونوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔

ہلاک شدہ اہلکاروں کی شناخت رحمت اللّہ اور زبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ جھاؤ میں قابض ایف سی کے دو اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج کو نشانہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ویڈیو فلمنگ کی گئی ہے جسے جلد ہی تنظیم کے میڈیا سیل آشوب پر شائع کیا جائے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article