بنوں میں پاکستانی فورسز پر خودکش حملہ، 6 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ کیاجس سے 6 سیکیورٹی اہلکارہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2 ستمبر کی علی الصبح عسکریت پسندوں نے بنوں ضلع میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں بیرونی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا اور قریبی شہری ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس سے تین شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیاکہ جوابی کارروائی میں 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس حملے کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ ئی ٹی ٹی پی کی کارروائی ہے۔

Share This Article